ارجنٹینا،ارجنٹینا کے شہر سنتیاگو میں جاری پرو ہاکی لیگ (پرولیگ) کے تیسرے میچ میں ہالینڈ نے پاکستان کو 7 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے ذریعے 39ویں اور 59ویں منٹ میں دو گول کیے جبکہ رانا وحید اشرف نے 55ویں منٹ میں ایک گول اسکور کیا۔ ہالینڈ کی ٹیم کے تھیری اور گیوس نے دو دو جبکہ تھیجس، ٹیمو اور جوریٹ نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان اپنی ہار کے بعد 15 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف چوتھا میچ کھیلے گا۔ اس سے قبل پاکستان کو ہالینڈ کے خلاف 5-2 اور ارجنٹائن کے خلاف 3-2 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔
ٹیم کی کوشش ہوگی کہ اگلے میچ میں بہتر کارکردگی دکھا کر شکستوں کا سلسلہ ختم کیا جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos