تہران ،ایران نے خلیج عمان میں ایک آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے، جس کے عملے کے 18 افراد بھی حراست میں ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق یہ بحری جہاز 60 لاکھ لیٹر غیر قانونی ڈیزل لے جا رہا تھا اور گرفتار ہونے سے بچنے کے لیے اپنا نیوی گیشن سسٹم بند کر چکا تھا۔ تاہم ایرانی حکام نے اسے خلیج عمان کے مقام پر روک کر قبضے میں لے لیا۔
ایرانی حکام کے مطابق گرفتار عملے میں بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش کے شہری شامل ہیں۔ حکام مزید تحقیقات کر رہے ہیں اور واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos