سعودی عرب:معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ابو مرضع ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ریاض،سعودی عرب کے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ابو مرضع (عبداللہ بن مرضع العتیف القحطانی) ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ ریاض کے شمالی علاقے ہیل کی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا، جب ان کی گاڑی ایک کنسٹرکشن کمپنی کی روڈ مینٹیننس مشین سے ٹکرا گئی۔

حادثے کی شدت کے باعث گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور ابو مرضع موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ان کے ساتھ سوار ان کے کزن اور ایک دوست بھی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ کزن کومے میں ہیں اور حالت تشویشناک ہے جبکہ دوست کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ابو مرضع اپنی روزمرہ کی مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو خوشی اور مسکراہٹ بکھیرتے تھے۔

ریسکیو حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام کو خبردار کیا ہے کہ سڑکوں پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔