پی ایس ایل روڈ شو کے لیے قومی کرکٹرز نیو یارک پہنچ گئے

نیو یارک،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے روڈ شو کے لیے قومی کرکٹرز نیو یارک پہنچ گئے ہیں۔ شو مقامی وقت کے مطابق آج سہ پہر چار بجے شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی بھی روڈ شو میں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ سابق قومی کرکٹرز وسیم اکرم اور رمیز راجہ بھی شو کا حصہ ہوں گے۔

روڈ شو میں قومی ٹیم کے دیگر اہم کھلاڑی بھی شامل ہیں، جن میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا، سعود شکیل، ابرار احمد، صائم ایوب اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

پی ایس ایل روڈ شو کا مقصد نیو یارک میں پاکستانی کرکٹ کے پرستاروں سے ملاقات اور لیگ کے لیے شائقین کو متحرک کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔