35 ویں نیشنل گیمز کا میلہ آرمی نےلوٹ لیا

کراچی، پاکستان آرمی نے 35ویں نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنرل ٹرافی اپنے نام کر لی۔ واپڈا دوسرے اور پاکستان نیوی تیسرے نمبر پر رہی، جبکہ صوبوں میں پنجاب نے پہلی اور سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگی، جس میں باقاعدہ طور پر ایونٹ کے اختتام کا اعلان کیا جائے گا۔

مقابلوں کے آخری روز فٹبال ایونٹ میں پاکستان ایئر فورس نے پاکستان آرمی کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا، واپڈا تیسرے اور نیوی چوتھے نمبر پر رہی۔ فائنل کے موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے رکن اور کانگریس فیفا ریفری احمد روف بھی موجود تھے۔

باکسنگ مقابلوں میں پاکستان آرمی نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 12 گولڈ میڈلز جیت کر واضح برتری حاصل کی۔ مردوں کے مقابلوں میں پانچ گولڈ اور چار سلور میڈلز جبکہ خواتین میں سات گولڈ اور ایک سلور میڈلز کے ساتھ پاکستان آرمی نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے جنرل ٹرافی اپنے نام کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔