پی ایس ایل میں بہتر سکیورٹی اور کھیلنے کے زیادہ مواقع فراہم کیے جاتے ہیں،ڈیوڈ ولی

انگلینڈ کے کرکٹر ڈیوڈ ولی نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے بہتر سکیورٹی اور کھیلنے کے زیادہ مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

ولی کے مطابق، آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کے کھیلنے کا یقین نہیں ہوتا اور کچھ کھلاڑی ہفتوں بینچ پر بیٹھنے پر مجبور رہتے ہیں، جبکہ پی ایس ایل میں ہر کھلاڑی کو کھیلنے کے مواقع زیادہ دستیاب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنی صورتحال کے مطابق پی ایس ایل کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے لیگ کی مقبولیت اور مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ فاف ڈو پلیسی اور معین علی نے آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے بھی رواں سال آئی پی ایل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔