’’لاسٹ فائٹ‘‘:ریسلنگ لیجنڈجان سیناکا آج آخری مقابلہ

17 بار کے ریسلنگ عالمی چیمپئن جان سیناآج آخری بار کشتی لڑیں گے۔23برس کا ایک تاریخی عہد ختم ہورہاہے۔

48 سالہ ریسلر کا مقابلہ سنیچر نائٹ کے مین ایونٹ پر اپنے ریٹائرمنٹ میچ میں رنگ جنرل گنتھر سے ہوگا۔یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے سے 8بجے تک متوقع ہے۔یوایس اے ٹودے کے مطابق سینا سے پہلے ایک میچ ہے۔ البتہ مین ایونٹ کا وقت مقرر نہیں ، لیکن یہ ممکنہ طور پر(امریکی ٹائم زون) رات ساڑھے 9سے10بجے تک ہوسکتاہے۔

جان سیناکی لاسٹ فائٹ امریکی دارالحکومت واشگنٹن ڈی سی کے کیپٹل ون ایرینا میں طے ہے۔8ہزار570 دنوں پر محیط کیریئر اختتام پذیر ہورہاہے۔ان کا مشہورجملہ ’’ آپ مجھے دیکھ نہیں سکتے‘‘، ریسلنگ رنگ میں حقیقت بن جائے گا۔جان سینانے 2022میں پروفیشنل ریسلنگ کیریئر شروع کیا تھا۔

توقع ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای (ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ)کے کئی لیجنڈز سنیچر نائٹ کے مین ایونٹ میں شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔