انڈر 19 ایشیا کپ:پاکستان کیخلاف بھارت کی بیٹنگ جاری

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ جاری ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ یہ میچ دبئی کے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جا رہا ہے تاہم بارش کے باعث کھیل تاخیر سے شروع ہوا۔

بارش کی وجہ سے میچ کے اوورز میں کمی کر دی گئی ہے اور دونوں اننگز کو 49، 49 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔ بھارت کی ٹیم اس وقت بیٹنگ میں مصروف ہے جبکہ پاکستانی بولرز حریف ٹیم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں اپنے افتتاحی میچز میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔ پاکستان نے پہلے میچ میں ملائیشیا کو 297 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی جبکہ بھارت نے یو اے ای کو 234 رنز سے ہرایا تھا۔

پاک بھارت مقابلے کے باعث شائقین کی نظریں اس میچ پر جمی ہوئی ہیں اور ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔