نئی دہلی: بھارتی ریاست آسام کے شہر تیزپور میں بھارتی فضائیہ کے ایک ریٹائرڈ افسر کو پاکستانی انٹیلیجنس ایجنٹس کے ساتھ مبینہ روابط اور ملک کے دفاع سے متعلق دستاویزات شیئر کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔
ضلع سونتپور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) بارُن پرکیستھا نے کلندرا شرما نامی شخص کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
پولیس افسر کے مطابق کلندرا شرما نامی شخص کو جمعے کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے پاس انٹیلیجنس تھی کہ وہ پاکستانی ایجنٹس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
’ایئرفورس سے ریٹائر ہونے والا شخص گذشتہ دو ہفتوں سے ہمارے زیرِ نگرانی تھا۔ اس متعلق ان سے کئی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں، کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔‘
پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ’پولیس نے ملزم کا 5 روزہ ریمانڈ لیا گیا ہے۔ انھیں انڈیا کی سالمیت اور خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے اور انڈین حکومت کے خلاف بغاوت کرنے، مجرمانہ سازش کرنے اور شواہد مٹانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos