فائل فوٹو
فائل فوٹو

اظہر محمود کا پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ سفر اختتام پذیر

لاہور: اظہر محمود کا پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ سفر اختتام پذیر ہوگیا، بطور ہیڈ کوچ ایک ہی سیریز میں ذمے داری نبھا سکے۔

ڈالرز میں تقریبا 75 لاکھ روپے ماہانہ وصول کرنے والے اظہر محمود مہنگے ترین ملکی کوچز میں شامل تھے۔برطانوی شہریت کے حامل سابق آل راؤنڈر کا کافی عرصے سے بورڈ کے ساتھ معاہدہ تھا۔

گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کے دور کوچنگ میں انہیں کہا گیا کہ بطور نائب گروم ہونے پر انہیں ہیڈ کوچ بھی بنا دیا جائے گا تاہم ایسا نہ ہونے پر وہ خاصے اپ سیٹ ہوئے۔زبانی طور پر ایک آفیشل نے انہیں ٹیسٹ کوچ بنانے کی یقین دہانی بھی کرا دی تھی لیکن اعلان نہ ہونے پر وہ فکرمند ہوگئے، معاملہ لیگل ایکشن کی جانب بھی جاتا دکھائی دیا۔پی سی بی اگر انہیں قبل از وقت برطرف کرتا تو 6 ماہ کی تنخواہ دینا پڑتی جو کئی کروڑ روپے بنتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔