پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی مشکلات برقرار رہیں اور اسے لگاتار چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جہاں ارجنٹائن نے گرین شرٹس کو 1 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔
ارجنٹائن کے شہر سنتیاگو میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں پاکستانی ٹیم ایک بار پھر مؤثر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔ میچ کے دوران دفاعی کمزوریاں اور حکمتِ عملی کی خامیاں نمایاں رہیں، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ارجنٹائن نے کھیل پر مکمل کنٹرول قائم رکھا۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔ افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی تھی۔ دوسرے میچ میں ارجنٹائن نے گرین شرٹس کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرایا، جبکہ تیسرے مقابلے میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی۔
چوتھے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم دفاعی طور پر کمزور دکھائی دی اور ارجنٹائن نے واضح برتری کے ساتھ میچ اپنے نام کر لیا۔ مسلسل ناکامیوں کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی اور مینجمنٹ کی حکمتِ عملی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ شائقین ہاکی کی جانب سے بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos