سڈنی: انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے وقت ایک ریسٹورنٹ میں بند ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
مائیکل وان نے کہا کہ ریسٹورنٹ میں بند ہونا بہت خوفناک تجربہ تھا اور وہ محفوظ گھر پہنچنے پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے ایمرجنسی فورسز اور اس شہری کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے دہشت گرد کے خلاف کارروائی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ کا باؤنسر ہاتھ میں گن پکڑے انہیں اندر لے گیا، اور وہ حملے کے مقام سے چند سو قدموں کے فاصلے پر موجود تھے۔ سائرن کی اونچی آواز سن کر فوری طور پر انہیں پتہ چل گیا کہ یہ فائرنگ کا واقعہ ہے۔
مائیکل وان نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ، اس کی بہن، اپنی دو بیٹیاں اور ان کی سہیلی کے ساتھ ریسٹورنٹ میں موجود تھے، اور کوشش کی کہ خود کو پُرسکون رکھیں۔
واضح رہے کہ سڈنی کے بونڈی بیچ پر یہودیوں کی ایک تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے، جن میں 2 پولیس اہلکار اور ایک حملہ آور بھی شامل ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos