گھانا کے نوجوان ایبو نوح نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ انسانی زندگی کو 25 دسمبر کو متوقع عالمی طوفان سے بچانے کے لیے دیو ہیکل لکڑی کی کشتیوں کی تعمیر کر رہے ہیں۔
ایبو نوح کے مطابق یہ طوفان 25 دسمبر سے شروع ہو گا اور زمین کو تین سال تک ڈبو دے گا۔ وہ آن لائن مختلف ناموں سے جانے جاتے ہیں، جیسے ایبو جیسس اور اگبو نوح، اور ان کی ذاتی معلومات ابھی تک معلوم نہیں۔
ایبو نوح کا کہنا ہے کہ خدا نے انہیں نوح کی میراث سنبھالنے کے لیے منتخب کیا ہے تاکہ انسانیت اور تمام حیوانات کو اس آسمانی طوفان سے بچایا جا سکے۔ مہینوں سے ان کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، جن میں وہ کشتیوں کی تعمیر اور جائزہ لیتے دکھائی دیتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ 10 کشتیوں تک تعمیر کریں گے، جن میں چند ہزار سے لے کر کروڑوں افراد کی گنجائش ہو سکتی ہے۔ تاہم، کچھ مبصرین نے ان کے دعووں پر شک کا اظہار کیا ہے اور سوال کیا ہے کہ آیا یہ ویڈیوز حقیقت پر مبنی ہیں یا مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایبو نوح کے لاکھوں فالوورز ہیں، مگر گھانا کے بڑے میڈیا اداروں نے ابھی تک ان کے وجود یا کشتیوں کے اصل مقام کی تصدیق نہیں کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos