آسٹریلوی شہر سڈنی کے ساحل پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے بی بی ایل قوانین میں عارضی نرمی اختیار کی۔
رپورٹس کے مطابق، جب سڈنی میں فائرنگ ہوئی، پرتھ میں بی بی ایل کے پہلے میچ میں سڈنی سکسرز اور پرتھ اسکارچر مقابل تھے اور سڈنی سکسرز کے کھلاڑی وارم اپ کر رہے تھے۔
فائرنگ کے بعد بی بی ایل انتظامیہ نے سڈنی سکسرز کے کھلاڑیوں کو فون مہیا کیے تاکہ وہ اپنے فیملیز اور قریبی عزیز و اقارب کی خیریت دریافت کر سکیں۔ عام حالات میں اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت میچ سے قبل یا دوران کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف سے فون سیٹ لے لیے جاتے ہیں، مگر اس ہنگامی صورتحال میں قانون میں نرمی کی گئی۔
کرکٹ آسٹریلیا کا یہ اقدام کھلاڑیوں کی حفاظت اور ذہنی سکون کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos