جیل میں قید آنگ سان سوچی کی حالت تشویشناک

جیل میں قید میانمار کی سابق رہنما آنگ سان سوچی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبریں سامنے آ گئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق 2021 سے قید آنگ سان سوچی کے بیٹے نے والدہ کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں آنگ سان سوچی کی موجودہ حالت کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات نہیں مل رہیں اور یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔

آنگ سان سوچی کے بیٹے کے مطابق ماضی میں والدہ کی طبیعت تشویشناک بتائی گئی تھی، تاہم اب جیل حکام کی جانب سے کسی قسم کی تازہ معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس ماہ میانمار میں ہونے والے انتخابات کے دوران آنگ سان سوچی کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آنگ سان سوچی کو 2021 میں فوجی بغاوت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر اشتعال انگیزی، بدعنوانی اور انتخابی دھاندلی سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے۔ وہ اس وقت 27 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری کی جانب سے بھی آنگ سان سوچی کی صحت اور نظربندی پر مسلسل تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔