لاس اینجلس: بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار روب رائنر اور ان کی اہلیہ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہدایتکار روب رائنر اور ان کی اہلیہ میشل رائنر لاس اینجلس میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس پولیس نے واقعے کو قتل کا مشتبہ کیس قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کے ایک فرد نے ان کے گھر پہنچنے پر دونوں کو مردہ پایا اور پولیس کو آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ روب رائنر مشہور ٹی وی سیریز All in the Family کے اداکار اور فلموں When Harry Met Sally اور The Princess Bride کے ہدایتکار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos