فائل فوٹو
فائل فوٹو

دونوں افراد کسی بڑے شدت پسند نیٹ ورک کا حصہ نہیں تھے، آسٹریلوی وزیرِ اعظم

سڈنی: آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے بونڈائی ساحل پر یہودی کمیونٹی پر حملہ کرنے والے دونوں افراد کسی بڑے شدت پسند نیٹ ورک کا حصہ نہیں تھے، بلکہ اُنھوں نے اپنے طور پر یہ قدم اُٹھایا۔

آسٹریلوی وزیر اعظم  کاگفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ باپ، بیٹے کے کسی منظم گروہ سے تعلق کے شواہد نہیں ملے۔ لیکن یہ واضح ہے کہ دونوں ’انتہا پسند نظریے‘ سے متاثر تھے۔

آسٹریلوی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پولیس کسی تیسرے شخص سے کوئی تفتیش نہیں کر رہی، لیکن یہ ضرور ہے کہ ایک کار سے دھماکہ خیز مواد ملا ہے۔

حملہ آور نوید اکرم سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں البانیز نے تصدیق کی کہ یہ نوجوان انسداد دہشت گردی کی واچ لسٹ میں شامل نہیں تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مبینہ حملہ آور سے  2019 میں دو افراد سے روابط سے متعلق تفتیش کی گئی تھی، جنھیں بعد میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔

آسٹریلوی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ چھ ماہ کی تفتیش میں حملہ آور کے تشدد یا یہود مخالف کسی منصوبے کا کوئی ثبوت نہیں ملا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔