بھارتی وزیر نے مسلم خاتون کے چہرے سے نقاب کھینچ لیا

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تعصب کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ وزیرِاعظم نریندر مودی کے اہم اتحادی اور بہار کے وزیرِاعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک مسلم لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا ایپ ایکس پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران نتیش کمار تقرری کا لیٹر دیتے وقت مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی ہٹاتے ہیں، جس پر وہاں موجود افراد بھی حیران دکھائی دیتے ہیں۔ یہ واقعہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گیا۔

واقعے کے بعد صارفین نے مودی حکومت پر اسلامو فوبیا کو فروغ دینے اور مسلمانوں کی مذہبی آزادی میں مداخلت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات بھارت میں اقلیتوں کے لیے عدم تحفظ کے احساس کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

تاحال نتیش کمار یا بہار حکومت کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ وضاحت یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔