ٹرمپ نےبی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے فلوریڈا میں 5 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بی بی سی نے ان کی 6 جنوری 2021 کی تقریر کا ایڈٹ شدہ کلپ نشر کیا، جس سے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔

ٹرمپ کے مطابق بی بی سی کی جانب سے ان کی تقریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر دکھایا گیا، جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ انہوں نے حامیوں کو کیپیٹل ہل کی طرف مارچ اور لڑنے کی ہدایت دی، حالانکہ اصل تقریر کے جملے ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد ادا کیے گئے تھے۔

بی بی سی نے بعد میں اس غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے ٹرمپ سے معذرت کی اور کہا کہ تقریر کے مختلف حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا کہ ایسا لگتا تھا جیسے صدر نے براہِ راست تشدد کی اپیل کی ہو۔ اس معاملے کے بعد بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور بی بی سی نیوز کی سربراہ ڈیبورا ٹرنس نے استعفیٰ دے دیا۔

ٹرمپ کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں اب بی بی سی پر قانونی کارروائی متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔