مراکش میں طوفانی بارشوں کے سبب سیلاب،37 ہلاک اور متعدد زخمی

مراکش: بحر اوقیانوس کے ساحلی صوبے صافی میں شدید طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب میں کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کئی دیگر افراد لاپتا ہیں۔ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مراکش کو سات سال کی خشک سالی کے بعد اٹلس کے پہاڑوں پر شدید بارش اور برف باری کا سامنا ہے، جس کے باعث سیلاب نے کئی علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے۔

ہنگامی صورتحال کے پیش نظر مقامی حکام نے اسکولوں کو تین روز کے لیے بند کر دیا ہے، جس سے تعلیمی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 70 مکانات اور دکانیں بھی متاثر ہوئی ہیں، اور متعدد سڑکیں اور رابطے بھی منقطع ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ علاقوں میں رہیں اور ریسکیو ٹیموں کی ہدایات پر عمل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔