13 سال کی محنت کے بعد سائنسدانوں نے دنیا کے نایاب پھول دریافت کر لیا

انڈونیشیا: برطانیہ اور انڈونیشیا کے سائنسدانوں کی مشترکہ ٹیم نے مغربی سماٹرا کے ایک برساتی جنگل میں دنیا کے انتہائی نایاب پھول Rafflesia hasseltii کو دریافت کیا ہے۔ یہ پھول ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے جنگل میں نہیں دیکھا گیا تھا اور اسے سائنس کی دنیا میں انتہائی نایاب سمجھا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں سائنسدان اور نایاب پھول دونوں نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اس پھول کی تلاش کے لیے سائنسدانوں نے 13 سال کی محنت کی ہے اور پھول کی دریافت کے وقت ان کے جذباتی مناظر بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق Rafflesia hasseltii نہ صرف نایاب ہے بلکہ اس کی حفاظت کے لیے جنگلات اور ماحولیات کی بہتر دیکھ بھال انتہائی ضروری ہے تاکہ یہ قیمتی نباتاتی خزانہ محفوظ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔