بونڈی بیچ حملہ آور ساجد بھارتی شہری ثابت۔تلنگانہ کا رہائشی تھا۔ مقامی پولیس

بھارتی میڈیا نے سڈنی کے بونڈی ساحل پر حملہ کرنے والے ساجد اکرم کے بھارتی شہری ہونے کا اعتراف کر لیا۔بھارتی پولیس کے مطابق حملہ آور ساجد اکرم دراصل  ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا تاہم بھارت میں اپنے خاندان سے اس کے رابطے محدود تھے۔

تلنگانہ کی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ اہلِ خانہ نے واضح کیا ہے کہ انہیں نہ تو ساجد اکرم کے مبینہ شدت پسندانہ خیالات یا سرگرمیوں کا علم تھا اور نہ ان عوامل کی معلومات ہیں جن کے باعث اس میں انتہاپسندی پیدا ہوئی۔تلنگانہ پولیس کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ ساجد اکرم نے 1998 میں آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعد 6 مرتبہ بھارت کے دورے کیے جو زیادہ تر خاندانی نوعیت کے تھے اور بھارت چھوڑنے سے قبل اس کے خلاف کوئی منفی یا مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: بونڈی بیچ حملہ آوروں کے فلپائن سفر اور پاسپورٹس سے متعلق اہم انکشافات

حملے میں ملوث باپ بیٹا ساجداکرم اور نوید اکرم کے فلپائن کاسفرکرنے کا بھی انکشاف ہواہے۔فلپائن کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ بونڈی بیچ حملے میں ملوث باپ بیٹے نے نومبر میں فلپائن کا سفر کیا تھا۔ فلپائنی امیگریشن حکام کے مطابق ساجد اکرم بھارتی پاسپورٹ پر داخل ہوئے، ان کا 24 سالہ بیٹا نوید اکرم آسٹریلوی شہری کے طور پر فلپائن پہنچا۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اس کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ ان کا کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق تھا یا انہوں نے وہاں کوئی تربیت حاصل کی۔

بھارتی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع نے بھارتی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ساجد اکرم کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساجد اکرم کا بیٹا نوید اکرم آسٹریلیا میں پیدا ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔