بھارتی ریاست تلنگانہ کی پولیس نے ایک ہینڈآئوٹ پریس نوٹ جاری کیاہے جس میں سڈنی کی ساحلی دہشت گردی کے ذمہ دار بھارتی شہریوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔
پولیس کا بتاناہے کہ آسٹریلیا میں دہشت گردی کرنے والے باپ بیٹاساجداکرم اور نوید اکرم کی عمریں بالترتیب 50اور 24برس ہیں۔ساجد اکرم کا تعلق حیدرآباد(دکن سے ہے)جو27برس پہلے 1998ء میں ترک سکونت کرکے آسٹریلیا چلاگیا تھا۔وہاں س نے ایک یورپی خاتون مس وینیرا گوروسو کے ساتھ شادی کی جو پہلے سے آسٹریلیا میں مقیم تھی۔ان دونوں کے دوبچے ہیں ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔یہ دونوں آسٹریلوی شہری ہیں۔تلنگانہ پولیس کے مطابق ساجد اکرم بھارت سے نقل مکانی کرنے کے بعد 27برس میں 6بار واپس گھر آیا ۔اس کے ان دوروںکا مقصد خاندانی امور نمٹاناتھاجیسے کہ جائیداد کے معاملات اور ضعیف والدین سے ملاقات۔وہ اپنے والد کی وفات پر بھارت نہیں آیا۔ساجدکے اہل خاندان اس بارے میں نہیں جانتے کہ وہ اور اس کا بیٹادہشت گردکب اورکیسے بنا۔تلنگانہ پولیس کے پاس 1998ء میں ساجد اکرم کی آسٹریلیا روانگی سے پہلے کا کوئی مجرمانہ ریکارڈنہیں۔

ریاستی پولیس کا کہناہے کہ اس حوالے سے ہرقسم کے تعاون پر تیارہیں۔
4دسمبر کو سڈنی میں بونڈی بیچ پرایک یہودی تہوارکے دوران بھارتی دہشت گرد ساجداکرم اور اس کے بیٹے نویداکرم نے فائرنگ کرکے 15افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos