پاکستان کی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے اور ایکسپلورر گرینڈ سلیم مکمل کرنے کے لیے اہم قدم اٹھا دیا۔
گلگت سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بیگ قطب جنوبی پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے ساؤتھ پول پر پاکستان کا پرچم اور کمیونٹی کا جھنڈا لہرایا۔ ثمینہ بیگ پہلے ہی سات براعظموں کی سات بڑی چوٹیاں سر کر کے سیون سمٹ مکمل کر چکی ہیں۔
ثمینہ بیگ کے بھائی مرزا علی کے مطابق ان کی بہن نے سفر کے لیے اسکینگ کا چیلنجنگ روٹ اپنایا اور اب ان کی نظریں قطب شمالی تک پہنچنے پر مرکوز ہیں۔ ایکسپلورر گرینڈ سلیم مکمل کرنے کے لیے سیون سمٹس کے ساتھ ساؤتھ اور نارتھ پول پر پہنچنا ضروری ہے۔
یہ کامیابی پاکستان کی خواتین کو عالمی سطح پر متحرک اور حوصلہ افزا کردار ادا کرنے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos