غیر ملکی جریدے بلومبرگ نے دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان شامل ہیں۔
فہرست کے مطابق دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی مجموعی دولت میں گزشتہ ایک سال کے دوران 358.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، اور اب یہ مجموعی دولت 2.9 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
امریکا کے والمارٹ کے مالک والٹن خاندان کو دنیا کا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا ہے، جس کی دولت کا تخمینہ 513.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ سعودی عرب کے شاہی آل سعود خاندان کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے، جن کی مجموعی دولت 213.6 ارب ڈالر ہے، جبکہ قطر کے آل ثانی خاندان کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے اور ان کی دولت 199.5 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔
اس فہرست میں دنیا بھر کے دیگر مشہور کاروباری اور سرمایہ دار خاندان بھی شامل ہیں، جو عالمی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos