آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی ساحل پر ہونے والے فائرنگ واقعے میں گرفتار زخمی حملہ آور کے خلاف فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
آسٹریلین پولیس کے مطابق زخمی حملہ آور پر دہشت گردی سمیت کل 50 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
تین روز قبل بونڈی بیچ پر دو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 15 افراد کو ہلاک اور 40 کو زخمی کیا تھا۔ حملے کے دوران ایک شخص کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ دوسرے حملہ آور کو بعد میں حراست میں لیا گیا۔
واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ساجد اکرم کے نام سے ہوئی، جو بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا۔ ان کا بیٹا نوید اکرم آسٹریلین شہریت رکھتا ہے۔
ساجد اکرم 1998 میں اسٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا گئے تھے، جبکہ ان کا بیٹا نوید اکرم آسٹریلیا میں پیدا ہوا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos