اٹلی کی وزیرِ اعظم جورجیا میلونی اور موزمبیق کے صدر ڈینیئل چیپو کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں دونوں رہنماؤں کے قد کا بڑا فرق سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ میلونی کا قد 5 فٹ 2 انچ جبکہ چیپو کا 6 فٹ 8 انچ ہے، اور ملاقات کے دوران جب دونوں نے ہاتھ ملایا تو میلونی کی مسکراہٹ اور حیرانی کے مناظر دلچسپ لگے۔ فوٹوگرافرز کو دونوں رہنماؤں کو ایک فریم میں قید کرنے کے لیے جھکنا یا زمین پر بیٹھنا پڑا۔
اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اٹلی اور موزمبیق کے درمیان توانائی، تجارت اور باہمی تعاون جیسے اہم مسائل پر گفتگو کی۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان 50 سالہ سفارتی تعلقات اور موزمبیق کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی۔
🚨⚡️Georgia Meloni's reaction upon seeing the President of Mozambique.
Journalists were forced to squat and some of them to lie on their stomachs to capture a photo showing both within the same frame. pic.twitter.com/It7mzqvPBn
— RussiaNews 🇷🇺 (@mog_russEN) December 15, 2025
سوشل میڈیا صارفین نے میلونی کے ردعمل کو بہت پسند کیا، کچھ نے کہا کہ وہ جذبات کو چھپاتی نہیں اور صاف دل کی شخصیت رکھتی ہیں، جبکہ دیگر نے مزاحیہ انداز میں میلونی کے لیے سر اوپر رکھنے کی مشکل کا تذکرہ کیا۔
چیپو باسکٹ بال کے شوقین ہیں اور ان کی بلند قامت اکثر خبروں میں رہتی ہے، جس نے اس ملاقات میں بھی سب کی توجہ حاصل کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos