8 جنگیں رکوائی گئی ہیں،جو کوئی اور نہیں کر سکا،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں 10 ماہ کے دوران 8 جنگیں رکوائی گئی ہیں، جو کوئی اور نہیں کر سکا۔ واشنگٹن میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل امریکا ناکامیوں کے دہانے پر تھا، لیکن اب انہوں نے ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جو پہلے کسی نے حاصل نہیں کیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ بائیڈن کی پالیسیاں دوبارہ نافذ نہیں ہونے دی جائیں گی اور ان کی انتظامیہ میں نئی نوکریاں امریکا میں پیدا ہونے والے شہریوں کو دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام کو ختم کرنے کے لیے انہیں بھاری مینڈیٹ ملا ہے اور امریکا میں غیر قانونی آمد و رفت کے عمل کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے مزید بتایا کہ منشیات کی سمندر اور زمین کے راستے آمد میں 94 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ عوام کی حفاظت اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔