فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی افواج کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کا حفاظتی استثنیٰ ختم

واشنگٹن: امریکا نے افغان شہریوں کے لیے تمام امیگریشن چینلز بند کر دیے ہیں، جس کا مقصد امریکی قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنا بتایا گیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا صدارتی حکم جاری کرتے ہوئے افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا ہولڈرز کے لیے دستیاب حفاظتی استثنیٰ ختم کر دیا ہے۔ اس حکم کے تحت امریکی افواج کے ساتھ کام کرنے والے افغان نژاد افراد اب کسی بھی امریکی تحفظ سے محروم ہو گئے ہیں۔

یہ پابندیاں اس وقت سخت کی گئی ہیں جب گزشتہ ماہ افغان نژاد ایک شخص نے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کر کے ایک کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر دیا تھا۔اس واقعے کے بعد امریکی انتظامیہ نے افغان شہریوں کی امیگریشن اور تحفظ کے تمام چینلز معطل کر دیے۔

واضح رہے کہ ‘آپریشن الائز ویلکم’ اُن افغان شہریوں کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا جنہوں نے افغانستان میں امریکی فوج اور سفارتی مشنز کی مدد کی تھی۔ تاہم وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ اس پروگرام کو جامع جائزے کے تحت معطل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔