بونڈی حملے کی مزاحمت کےمسلمان ہیرو کے لیے 25لاکھ آسٹریلین ڈالر انعام

آسٹریلیا میں سڈنی کے بونڈی ساحل پر مسلح حملہ آور کو قابو کرنے والے مسلمان شہری احمد ال احمد کے لیے قائم فنڈ میں جمع 25 لاکھ آسڑیلین ڈالر کا چیک ان کے حوالے کر دیا گیا۔

14 دسمبر کو ہنوکا کی یہودی تعطیل کے موقع پر ساحل سمندر کی تقریب میں 50 سالہ ساجد اکرم اور ان کے 24 سالہ بیٹے نوید نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 15 افراد کو مار دیا تھااور درجنوں زخمی ہوئے۔اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی جس میں مہلک حملے کے دوران احمد الاحمد کو ایک ہتھیار بردارشخص کودبوچ کر غیر مسلح کرتے نظرآئے جو کئی زندگیوں کو بچانے کا سبب بنا۔احمد زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور انہیں قومی ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔ان کے لیے ایک فنڈ قائم کیا گیا جس میں دنیا بھر کے 43 ہزار سے زائد عطیہ دہندگان کی جانب سے جمع ہونے والے 25 لاکھ آسٹریلین ڈالر کا چیک احمد کو دیا گیا۔

یہ چیک کینیڈین سوشل میڈیا انفلوئنسر اور GoFundMe مہم کے شریک منتظم زیکری ڈیرینیووسکی نے پیش کیا۔ اس مہم میں امریکی ارب پتی بل ایکمین، ہالی ووڈ اسٹار ایمی شومر اور آسٹریلوی گلوکار کڈ لیرائی (اصل نام چارلٹن ہاورڈ) سمیت ہزاروں افراد نے عطیات دیے۔ہسپتال سے سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق جب احمد الاحمد کو چیک دیا جا رہا تھا تو انہوں نے حیرت سے پوچھا کیا میں اس کا حق دار ہوں؟جس پر ڈیرینیووسکی نے جواب دیا ’ہر ایک پینی کے۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ احمدآسٹریلین ہیرو ہیں اور ان کی بہادری نے جانیں بچائی ہیں،وہ وسروں کی مدد کے لیے خطرے کی طرف بھاگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔