بنگلہ دیشی تنظیم انقلاب مونچہ کے مقتول کنوینر ہادی کا جسدخاکی سنگاپور سے بنگلہ دیش پہنچ گیا۔نمازجنازہ کل ادا کی جائے گی ۔
جمعہ کو، وسطی ڈھاکہ کے شاہ باغ محلے میں سوگواروں کے گروپ جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔گروپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مقتول رہنماکا جسدخاکی گاڑی سے وسطی ڈھاکہ کے شاہ باغ لے جایاگیاہے،پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ خاندان کی درخواست پر، ہادی کی لاش کو ڈھاکہ یونیورسٹی کی مرکزی مسجد میں نہیں لے جایا جائے گا، جیسا کہ گروپ نے پہلے اطلاع دی تھی، لیکن اسے ہفتے کو وہاں لے جایا جائے گا۔
عبوری رہنما محمد یونس کے ایک اعلان کے مطابق، ہادی کی نماز جنازہ بروزہفتہ دوپہر 2بجے بنگلہ دیش کے نیشنل پارلیمنٹ ہائوس میں ادا کی جائے گی۔
انقلاب منچہ نامی تنظیم کے کنوینر اورسابق ترجمان ،32سالہ شریف عثمان ہادی کو ایک ہفتہ قبل نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیاتھا۔ انہیں ابتدائی طبی علاج کے بعد سنگاپورمنتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos