کویت میں سال 2026 کے لیے پہلی سرکاری تعطیلات کا اعلان

کویت سٹی ،کویت حکومت نے سال 2026 کے لیے پہلی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو نئے سال کے آغاز پر مجموعی طور پر چھ روز کی تعطیلات دستیاب ہوں گی۔

کویتی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے لیے تین روزہ تعطیلات کی منظوری دی ہے۔ کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعرات یکم جنوری 2026 کو سرکاری ادارے بند رہیں گے، جبکہ چونکہ جمعہ اور ہفتہ پہلے ہی ہفتہ وار تعطیل ہوتے ہیں، اس لیے ملازمین کے لیے مجموعی طور پر تین دن کی چھٹی ہوگی۔ سرکاری دفاتر میں کام دوبارہ اتوار 4 جنوری سے شروع ہوگا، تاہم بنیادی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے اپنی انتظامی ضروریات کے مطابق تعطیلات کے دوران بھی کام جاری رکھیں گے۔

اس کے علاوہ شبِ معراج کی مناسبت سے تین روزہ تعطیلات بھی دی جائیں گی۔ شبِ معراج کی تعطیل جمعہ 16 جنوری کو ہوگی، اور چونکہ جمعہ پہلے ہی ہفتہ وار تعطیل ہے، اس لیے تعطیلات 16 جنوری سے 18 جنوری تک جاری رہیں گی۔ اتوار کو متبادل تعطیل قرار دیا گیا ہے جبکہ کام پیر 19 جنوری 2026 سے دوبارہ شروع ہوگا۔

یوں شہری جنوری 2026 میں بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ دو طویل ویک اینڈز سے لطف اندوز ہو سکیں گے اور مجموعی طور پر چھ دن کی سرکاری تعطیلات حاصل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔