واشنگٹن/دمشق ،امریکا نے شام میں داعش کے خلاف شدید فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔ امریکی فوج کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے وسطی شام میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی شام میں امریکی افواج پر حالیہ حملوں کے جواب میں کی گئی ہے، جس میں گزشتہ ہفتے دو امریکی فوجی اور ایک امریکی سول مترجم ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے کہا کہ آپریشن "ہاک آئی اسٹرائیک” کا مقصد داعش کے بنیادی ڈھانچے اور ہتھیاروں کی تنصیبات کو ختم کرنا تھا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فضائی حملوں کے بعد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کیا اور کہا کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید حملے جاری ہیں اور شام کی حکومت امریکی کارروائیوں کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos