توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان اور بشری بی بی کو 10, 10 سال قید کی سزا

توشہ خانہ ٹوکیس:عمران خان و بشریٰ بی بی کو 17سال قید،فی کس1کروڑ جرمانہ

 

اسلام آباد: احتساب عدالت کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے دونوں پر فی کس ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پی پی سی دفعہ 409 کے تحت سات، سات سال کی الگ الگ سزا بھی دی، جس کے بعد مجموعی طور پر دونوں کو 17 سال قید کی سزا ہوئی۔ سزا کے فیصلے کے موقع پر ملزمان اڈیالہ جیل میں موجود تھے جبکہ وکلا عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے 2021 میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے وصول شدہ بلگاری جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کروائی اور قیمت کم ظاہر کی۔ جیولری سیٹ میں نیکلیس، بریسلٹ، انگوٹھی اور ایر رنگ شامل تھے، جس کی اصل مالیت 7 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد تھی۔

کیس کی تحقیقات تقریباً ایک سال تک اڈیالہ جیل میں جاری رہیں، جس کے دوران 80 سے زائد سماعتیں ہوئیں اور 21 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ اہم گواہان میں سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈئیر (ر) محمد احمد، پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی اور سابق پرنسپل سیکرٹری انعام اللہ شامل تھے۔

عدالت نے تمام شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا یافتہ قرار دیا۔

اس فیصلے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں موجودگی کے دوران سزا بھگتنی ہوگی اور جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔