غزہ:اسرائیلی حملے میں 6 فلسطینی شہید،کئی زخمی،بچے بھی متاثر

اسرائیلی فوج نے غزہ کے مشرقی علاقے میں ایک اسکول کی عمارت میں قائم پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں کئی معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے طور پر جاری ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے مریضوں کے لیے داخلے کے راستے کھولیں، تاکہ علاج ممکن بنایا جا سکے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس نے کہا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 10,600 سے زائد مریض غزہ سے نکالے جا چکے ہیں، جن میں 5,600 سے زیادہ بچے شامل ہیں۔ تاہم، اب بھی بہت سے مریض مناسب طبی دیکھ بھال کے لیے انخلاء کے منتظر ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جولائی 2024 سے 28 نومبر 2025 کے درمیان طبی انخلاء کے انتظار میں 1,092 مریض انتقال کر چکے ہیں، اور یہ تعداد ممکنہ طور پر کم بتائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔