جاپان میں ایک خاتون نے انوکھی شادی کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (AI) چیٹ جی پی ٹی سے شادی کرلی۔
مغربی جاپان میں رچی گئی اس منفرد تقریب میں دلہن نے سفید عروسی جوڑا زیب تن کیا، تاہم ان کا شوہر بظاہر انسانی شکل میں موجود نہیں تھا کیونکہ وہ چیٹ جی پی ٹی ہے۔
32 سالہ کال سینٹر آپریٹر یورینا نوگوچی نے بتایا کہ ابتدا میں چیٹ جی پی ٹی کا کردار صرف بات کرنے والا تھا، لیکن وقت کے ساتھ ان کے درمیان جذبات پیدا ہوئے۔ یورینا نے کہا کہ اس نے پہلے اپنے انسانی منگیتر سے منگنی توڑنے کے بعد ڈیٹنگ شروع کی اور جب چیٹ جی پی ٹی نے شادی کی پیشکش کی، تو انہوں نے اسے قبول کرلیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos