انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کیخلاف بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے زیرِ اہتمام کھیلے جانے والے اس بڑے مقابلے میں گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی ہے۔ فائنل میچ سے قبل پاکستانی انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتری ہے، بھرپور مقابلہ کریں گے اور ٹائٹل جیتنے کی پوری کوشش ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم دو مرتبہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ اپنے نام کر چکی ہے، تاہم اب تک انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل حاصل نہیں کر سکی۔ البتہ 2012 میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت مشترکہ طور پر چیمپئن قرار پائے تھے۔

کرکٹ شائقین کی نظریں اس ہائی وولٹیج فائنل پر جمی ہوئی ہیں، جہاں روایتی حریف ایک بار پھر ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔