ایشیا کپ انڈر19 کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دلچسپی کا محور ایک مرتبہ پھر ٹرافی کا معاملہ بن گیا ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، جو ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہیں اور فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کی روایتی ذمہ داری نبھائیں گے۔
اگر بھارت فائنل جیتتا ہے تو بھارتی کپتان کو محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنی ہوگی، تاہم ابھی تک اے سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ اس معاملے پر خاموش ہیں۔ یاد رہے کہ 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلے گئے پچھلے ایشیا کپ فائنل میں بھارت نے پانچ وکٹ سے فتح حاصل کی تھی، لیکن احتجاجاً بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ تقریب تقسیم انعامات میں دو گھنٹے کے انتظار کے بعد بھی بھارتی ٹیم نے شرکت نہیں کی تھی اور اس وقت ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹر بھجوا دی گئی تھی، جو آج تک بھارتی ٹیم کے حوالے نہیں کی جا سکی۔
یہ معاملہ کرکٹ شائقین میں اب بھی دلچسپی کا سبب بنا ہوا ہے اور آج کے فائنل میں بھی اس کی دھڑکن محسوس کی جا رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos