عالمی میراتھون ریس کا آئی بی اے پبلک اسکول سے آغاز

سکھر: شہر میں عالمی میراتھون ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں غیر ملکیوں سمیت 3 ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ میراتھون کا آغاز آئی بی اے پبلک اسکول سے ہوا اور 42.195 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل روٹ سکھر بیراج، قومی شاہراہ ٹھیری، ببرلو سے ہو کر شاہ حسین تک رہا۔

ریس کے آغاز پر اسٹارٹنگ پوائنٹ پر پاکستان کا 100 فٹ لمبا اور 20 فٹ چوڑا قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔ بین الاقوامی اور قومی ایتھیلٹس کی پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی اور ثقافتی گیتوں پر رقص کا بھی اہتمام کیا گیا۔

میراٹھون جیتنے والے ایتھلیٹ کو 15 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا جبکہ ٹاپ 20 ایتھلیٹس کو بھی نقد انعامات دیے جائیں گے۔ خواتین کی 10 کلومیٹر میراتھون میں پہلی پوزیشن کینیا کی ایتھلیٹ موتوکو نے 40 منٹ 25 سیکنڈ میں حاصل کی۔ دوسرے نمبر پر جاپانی ایتھلیٹ یوکو رہیں جبکہ تیسری پوزیشن سکھر کی ماہ نور نے 43 منٹ میں حاصل کی۔

اس کے علاوہ صحافیوں، 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور عام شہریوں کے لیے الگ الگ 3 واکس بھی منعقد کی گئیں، جن میں شمولیت نے میراتھون کو مزید رنگین اور دلچسپ بنا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔