فائل فوٹو
فائل فوٹو

چٹاگانگ میں انڈین ویزا سینٹر غیر معینہ مدت کے لیے بند

نئی دہلی: انڈیا نے اسسٹنٹ ہائی کمشنر کے گھر پر حملے کی کوشش کے بعد بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں اپنا ویزا سینٹر غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ۔

سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  یہ فیصلہ چٹاگانگ میں انڈیا کے اسسٹنٹ ہائی کمیشن میں سیکیورٹی کے ایک حالیہ واقعے کے تناظر میں لیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں چٹاگانگ میں تمام ہندوستانی ویزا سے متعلق سرگرمیاں 21 دسمبر سے اگلے نوٹس تک معطل رہیں گی۔

ویزا درخواست مراکز کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں مزید اعلان صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

بنگلہ دیش میں طلبہ کی تنظیم انقلاب مانچا کے ترجمان عثمان ہادی کی ہلاکت کے بعد مشتعل گروہ نے جمعرات کی شب چٹاگانگ میں انڈین ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز میں متعدد افراد کو اسسٹنٹ ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر پتھراؤ کرتے ہوئے دیکھا گیا، اس کے بعد پولیس نے اُنھیں لاٹھی چارج کے ذریعے منتشر کر دیا تھا۔پولیس نے موقع سے 12 افراد کو حراست میں بھی لیا تھا۔

اس سے قبل 17 دسمبر کو بھی ایک طلبہ تنظیم نے ڈھاکہ میں انڈین ہائی کمیشن کے محاصرے کا اعلان کیا تھا۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ڈھاکہ میں بھی انڈین ویزا سیکشن بند کر دیا گیا تھا۔ لیکن اسے 18 دسمبر کو دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔