نیویارک: اسرائیلی وزیر اعظم بن جمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی نیو یارک شہر کا دورہ کریں گے۔ ان کا یہ اعلان نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی کی طرف سے دی گئی دھمکی کے باوجود انہیں چیلنج کرنےکے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔
چند ہفتے قبل بروکلین سٹی کونسل کی رکن اینا فرنیکوف نے انہیں یکم جنوری کو مدعو کیا تھا۔ اسی تاریخ کو نو منتخب میئر زہران ممدانی کی حلف برداری ہے۔ ممدانی نے نیتن یاہو کو نیویارک کے دورے کے دوران گرفتار کرنے کی دھمکی دی تھی۔
فرنیکوف جو اپنی قدامت پسندانہ رجحانات کے لیے جانی جاتی ہیں نے نیتن یاہو کو دعوت دی تھی تاکہ نیو یارک اور اسرائیل کے درمیان گہرے اور دیرپا تعلقات کو دوبارہ اجاگر کیا جا سکے۔ نیتن یاہو نے رسمی پیغام بھیجا، جس میں انہوں نے دعوت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ جلدہی نیویارک کا دورہ کریں گے۔ البتہ وہ زہران ممدانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔
Benjamin Netanyahu says he’ll travel to NYC ‘soon’ — despite Zohran Mamdani’s vows to arrest him https://t.co/8dfrScrfSg pic.twitter.com/ut88xTO3BK
— New York Post (@nypost) December 20, 2025
فرنیکوف نے نیو یارک پوسٹ کو بتایا کہ وہ "نیتن یاہو کے نیو یارک پہنچنے پر ممدانی کے ردعمل دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب میئر "کسی غیر ملکی وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کے لیے قانونی اختیار نہیں رکھتے”۔ انہوں نے ممدانی پر الزام عائد کیا کہ وہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ وہ سادہ قانونی تحقیق کرنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے”۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos