پاکستان کی جیت نظرانداز،بی سی سی آئی کی ٹویٹ پرسوشل میڈیا صارفین برہم

پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے فائنل میچ کے حوالے سے ٹویٹ سوشل میڈیا صارفین کے لیے تنازعہ بن گئی۔ بی سی سی آئی نے ٹویٹ میں صرف یہ لکھا کہ ’’انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں انڈیا کو 191 رنز سے شکست۔‘‘ تاہم جیتنے والی ٹیم پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اس بات کو فوری طور پر نوٹ کیا اور بی سی سی آئی کو ٹیگ کرتے ہوئے جیتنے والی ٹیم کا نام پوچھنا شروع کر دیا۔ صارفین نے بورڈ کے رویے پر تنقید کی اور پاکستانی ٹیم کی کامیابی کو نظر انداز کرنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر شاہد عباسی نے جون ایلیا کی شاعری کے حوالے سے لکھا: ’’آپ وہ جی مگر یہ سب کیا ہے، تم میرا نام کیوں نہیں لیتیں۔‘‘ جبکہ صارف سبحان نے بی سی سی آئی کو مشورہ دیا کہ ’’کس نے ہرایا۔۔۔ کوئی نام۔۔۔ پاکستان، نام یاد رکھنا۔‘‘ پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز عتیق الزمان نے بھی کہا کہ ’’آنے کا شکریہ، لیکن ٹرافی ایشیئن کرکٹ کونسل ہیڈ آفس سے بہتر جگہ پر ہے۔‘‘

یہ واقعہ بی سی سی آئی کے ٹویٹر رویے پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی تیز تنقید اور قومی ٹیم کی کامیابی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔