کینیڈا میں افغان شہری ولید خان کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کینیڈا پولیس کے مطابق 26 سالہ ملزم نے داعش کے ساتھ مبینہ تعلقات قائم کیے اور مالی وسائل، سوشل میڈیا اکاؤنٹس فراہم کرنے کے علاوہ قتل کے منصوبے بنانے میں بھی ملوث رہا۔
پولیس نے گرفتار شدہ ملزم سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے۔ کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پنپنے والی دہشت گردی دنیا بھر کے ممالک کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس طرح کے آپریشنز سے دہشت گردی کے خطرات کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos