لاہور میں بسنت کے سلسلے میں پولیس نے مکمل سکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔ شہر کے 40 مقامات کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جہاں گزشتہ سالوں میں پتنگ بازی سے جانی و مالی نقصانات پیش آئے تھے۔
ریڈ زون میں پولیس اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ شہریوں کی موٹر سائیکلوں پر تار لگانے کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ناکہ بندیاں بھی کی جائیں گی۔
پولیس حکام کے مطابق ڈور اور پتنگ کی ٹرانسپورٹیشن کی اجازت حکومتی نوٹیفیکیشن کے بعد دی جائے گی، جبکہ ریڈ زون میں سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جائے گی۔ اس وقت شہر میں پتنگ سازی اور ٹرانسپورٹیشن پر پابندی عائد ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos