بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے پیشِ نظر بنگلادیش نے نئی دہلی میں اپنے قونصلر اور ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔
بنگلا دیشی مشن کے مطابق موجودہ حالات کی وجہ سے یہ خدمات عارضی طور پر بند کی گئی ہیں۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق یہ اقدام اس واقعے کے دو دن بعد سامنے آیا، جب ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بھارتی مظاہرین نے ہائی کمشنر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے بھی ایک روز قبل چٹاگانگ میں ویزا ایپلیکیشن سینٹر کی سرگرمیاں بند کر دی تھیں، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کی صورتحال واضح ہو گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos