ایران میں بارڈر کے قریب 2 پاکستانی تارکینِ وطن جاں بحق

ایران کے بارڈر کے قریب 2 پاکستانی نوجوان تارکینِ وطن جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے نے اس واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔

سفیرِ پاکستان مدثر ٹیپو کے مطابق شہری ارمان اللّٰہ کا انتقال ایران ترکی بارڈر کے قریب کھوئی کے مقام پر ہوا۔ پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ بظاہر نوجوانوں کا انتقال بھوک اور سردی کے اثرات کے باعث ہوا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں پاکستانیوں کے جسدِ خاکی جلد وطن واپس بھجوائے جائیں گے تاکہ لواحقین کو ان کے انتقال کی اطلاع دی جا سکے اور تدفین کے انتظامات کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔