پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کے مبینہ متعصبانہ اور غیر اخلاقی رویے پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ فائنل میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو بار بار اشتعال دلانے کے واقعات پیش آئے، جو کھیل کے اصولوں اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہیں۔
محسن نقوی کے مطابق اس معاملے کو باضابطہ طور پر آئی سی سی کے سامنے اٹھایا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست یا منفی رویوں سے بالاتر رکھا جانا چاہیے اور اسے باہمی احترام، برداشت اور مثبت مسابقت کا ذریعہ ہونا چاہیے۔
چیئرمین پی سی بی نے زور دیا کہ کھیل کا اصل مقصد کھلاڑیوں کے درمیان ہم آہنگی اور صحت مند مقابلے کو فروغ دینا ہے، نہ کہ اشتعال انگیزی یا تنازعات کو جنم دینا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos