سابق پاکستانی فاسٹ بولر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے اپنے فاسٹ بولرز کی ٹریننگ اور رہنمائی کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔
عاقب جاوید نے یہ بات پی سی بی کے آفیشل چینل پر اپلوڈ ہونے والی ایک پوڈکاسٹ میں کہی، جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ کے مستقبل، ہائی پرفارمنس ڈھانچے، تربیتی پروگرامز اور دیگر پہلوں پر بھی تفصیل سے بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کا اوورسیز پلیئرز کے لیے پروگرام دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو پاکستان میں کوچنگ اور ٹریننگ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت حال ہی میں نیدرلینڈز اور انگلینڈ کے کھلاڑی بھی پاکستان آئے۔
عاقب جاوید نے مزید کہا کہ یہ پروگرام مستقبل میں دنیا بھر تک پھیلایا جائے گا اور اس وقت بھارت کی جانب سے بھی فون کالز موصول ہو رہی ہیں، جس میں بھارتی حکام نے اپنے فاسٹ بولرز کی رہنمائی کے لیے پاکستان سے درخواست کی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos