میکسیکو نیوی کا طیارہ امریکی ساحل پر گرکر تباہ، 5 افراد ہلاک

 میکسیکن نیوی کے مطابق طیارے کو حادثہ میڈیکل ٹرانسفر کے دوران پیش آیا۔

               
December 24, 2025 · بام دنیا

میکسیکوسٹی: میکسیکو نیوی کا طیارہ امریکی ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکن نیوی نے تصدیق کی ہےکہ اس کا ایک طیارہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا۔

میکسیکن نیوی کے مطابق طیارے کو حادثہ میڈیکل ٹرانسفر کے دوران پیش آیا۔

میکسیکن نیوی نے مزید بتایا کہ  طیارے میں 8 افراد سوار تھے جن میں سے 4 نیوی کے افسران اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں5 افراد ہلاک ہوئے اور2  محفوظ رہے جبکہ ایک شخص لاپتا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔