فائل فوٹو
فائل فوٹو

یو اے ای میں یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان

ابو ظہبی: نئے سال کے موقع پر یکم جنوری کو سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین کے لئے عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی نے 2026 کے نئے سال کے موقع پر یہ اعلان کیا ہے، دو جنوری بروز جمعہ کو ملازمین کے لئے ریموٹ ورک کا دن ہو گا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق جمعرات یکم جنوری 2026 کو تمام سرکاری و پرائیویٹ ملازمین کو چھٹی ہوگی جبکہ جمعہ کے دن وفاقی ملازمین ورک فرام ہوم کریں گے لیکن وہ ملازمین جن کا کام دفتر میں حاضر ہونے سے ہی ہو سکتا ہے وہ دفتر حاضر ہوں گے۔

نئے سال کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، متحدہ عرب امارات میں شاندار آتشبازی اور ڈرون شوز کی تیاریاں جاری ہیں، راس الخیمہ میں 6 کلومیٹر طویل ساحل پر 15 منٹ کی آتشبازی کی جائیگی۔

دبئی میں نئے سال کی شام کو گلوبل ویلیج، اٹلانٹس دی پام اور بلیو واٹرز آئی لینڈ میں شاندار آتشبازی، ڈرون شوز، کنسرٹس اور بیچ پارٹیز کا انعقاد کیا جائے گا۔

ابوظہبی میں شیخ زاید فیسٹیول کے تحت 62 منٹ کی طویل آتشبازی اور دنیا کی سب سے بڑی ڈرون پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔